نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں ،شیخ رشید کا دعویٰ

0
87

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں-

باغی ٹی وی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اداروں سے بھیگ مانگ رہےہیں ،31مئی سے پہلے فیصلے آجائیں گے ،یہ لوگ اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں ،قو م عمران خان کے ساتھ ہے،اداروں سے کہہ رہے ہیں ایک سال دیا جائے،ایک ووٹ کی اکثریت ہے ،یہ قائم نہیں رہ سکتے،حکمران کےلیے مشکلات ہی مشکلات ہیں-

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

شیخ رشید نےکہا کہ یہ لوگ جتنی دیرکریں گےاتنی سیاسی قبر کھودیں گےآصف زرداری نےان کو وہاں مارا ہےجہاں پانی نہیں ملتا،وزارتیں بانٹنےمیں ان سب کے اپنے مفادات ہیں ،پہلے جوہوا وہ ہمارے حق میں چلا گیا کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے-

یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ کا فیصلہ،مشعال ملک کی پاکستانیوں سے آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج…

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے سے آصف زرداری ،فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہا جارہا ہے،ادارے سب کچھ دیکھ رہی ہیں ،حکومت نیب کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ،عمران خان سندھ میں خود انتخابی مہم چلائیں گے،عمران خان ٹکٹ کا معاملہ بھی خود دیکھیں گے ،تکلیف کہیں اوردردکہیں اوراٹھ رہاہے،ادارے سب کچھ دیکھ رہے ہیں-

آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی گئی ہے، عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت میں چھ جون تک توسیع کی ہے، عدالت نے چھ جون کو دوبارہ شیخ رشید کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے

Leave a reply