حکومت نے وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی
حکومت کی جانب سے کئی افسروں کو خلافِ میرٹ ترقیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے.زرائع کے مطابق بنیادی انتظامی معاملات درست کئے بغیر ہی مرکزی پروموشن بورڈ کا اجلاس بلوا لیا گیا، ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی جانا ہے
دو مرتبہ معطل رہنے اور تجربے کے فقدان اور غیرمعیاری کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے عارف بلوچ بھی 22ویں گریڈ کے خواہاں ہیں، عارف بلوچ کی اہلیہ اور وفاقی حکومت میں کبھی ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سرانجام نہ دینے والی عصمت طاہرہ بھی ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری محی الدین وانی کی اہلیہ سارہ سعید کو بھی ترقی دینے کی تیاری کر لی گئی ہے. سارہ سعید سینیارٹی پانے والوں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں. محی الدین وانی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی. محی الدین وانی کانام فہرست میں 54 ویں نمبر پر ہے.

24ویں نمبر پر موجود حامد یعقوب شیخ فنانس ڈویژن میں تباہی مچانے کے باوجود ترقی پانے کے خواہاں ہیں زرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے معتمدِ خاص جواد پال کو بھی ترقی دی جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے.








