پنجاب کے تعلیمی اداروں کو تھرٹ الرٹ جاری کر دیا گیا
ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ہائرایجوکیشن نے پنجاب بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کیا ہے .مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام کالج اور یونیورسٹیوں کی حفاظت کیلئے طے کئے گئے تمام ایس او پیز کی روشنی میں فول پروف اقدامات کئے جائیں.

مراسلے میں مزئد تاکید کی گئی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خاس طور پر پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعان کیا جائےتاکہ امن اوامان کے ھوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے.
زرائع کے مطابق ملک میں جاری دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پہش نطر تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا فیسلہ کیا گیا ہے.








