عمران خان کی دی ہوئی لوڈ شیڈنگ دس گھنٹے تک پہنچ گئی،عابد شیر علی

0
88

مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ بے حد خوشی ہے کہ پاک سر زمین پر واپس آیا ہوں، جو پاکستان دو ہزار سترہ اٹھارہ میں بجلی کا یونٹ دیتا تھا عمران خان نے وہ یونٹ مہنگا کردیا.

شوگر مافیا نے چینی اور آٹا مہنگا کردیا ہے ، چور ڈاکو فرح گوگی کا سرغنہ پاکستان کی جیبوں پر ڈاکہ مارتا رہا ،ندیم بابر کو این آر او دیکر باہر بھیج دیا گیا، عمران خان کے ساتھی چور ڈاکو تھے آج حاجی بن گئے.

پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کی تقریروں کو بند کیا گیا ،ڈالر ایک سو پانچ روپے تھا عمران حکومت میں ایک سو نوے تک پہنچا، عمران خان کی دی ہوئی لوڈ شیڈنگ دس دس گھنٹے تک پہنچ گئی، آج سڑکوں پر نکل کر لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہیں ،پاکستان کے اسی لاکھ لوگوں کو بےروزرگار کیا، آج ملکی معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے ، ہم نےاسحاق ڈار کی قیادت میں آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہا تھا.

ایک مہینے میں سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالنے کی سازش ہے ،ہمیں بھی بتایا جائے کہ یہ کونسی سازش رچائی جارہی ہے ،، نیب کے پاؤں میں زنجیریں ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے ،ساڑھے تین سال سب ایک پیج پہ رہے تو آٹا ، چینی ، بجلی مہنگی ہوگئی.

مسلم لیگ ن ہر سازش کو بے نقاب کرے گی، حکومت غریبوں پر ظلم ڈھانے کے لیے نہیں لی ، نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں انشاءاللہ ،نواز شریف کو ناجائز مقدمات میں ڈال کر باہر نکالا گیا ،نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا لیکن آج تک انہوں نے ریاست کے خلاف بات نہیں کی ،جے آئی ٹی بناکر نوازشریف کو غلط سزائیں دی گئیں، تمام سکینڈل اور ڈکیومنٹ ایویڈنس موجود ہیں ، حمزہ شہباز نے اپنی شوگر ملوں سے چینی سستی دینے کی ابتداء کی ہے ،عوام کو خوشحال کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے.

Leave a reply