کراچی: سپرہائی وے پر دو اور جانیں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں. اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں سپُر ہائی وے احسن آباد چڑھائی کےقریب ٹریفک حادثے میں یہ دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اس موقع پر بتایا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے. پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں. یاد رہے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بڑا اضافہ ہورہاہے اوراس کی بڑی وجہ تیزرفتاری ہے.