وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت کا میئرعوام کوکہتا ہے ٹیکس نہ دیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مئیر کراچی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ،جس شخص نے حلف لیا ہےوہ ٹیکس نہ دینےکا مشورہ کیسے دے سکتا ہے؟ ایم کیو ایم مئیر کراچی کو ایسے بیانات دینے سے روکے، آج مئیر کراچی نے صرف مگر مچھ کے آنسو بہائے ہیں،مئیرکراچی نے بڑی شرمناک پریس کانفرنس کی ہے اس کاجواب دیناہے،وزیراعظم کہہ چکےہیں کہ عوام ٹیکس دیں لیکن میئرکچھ اورہی کہہ رہےہیں،
وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ذاتی مقاصد کے لیےعوام کوگمراہ نہ کریں،2015سےکراچی والے مشکلات میں ہیں،آپ کوسب کاموں کےلئےپیسےسندھ حکومت دیتی ہے،بجلی کےبل اورنالوں کی صفائی کے لئے پیسے سندھ حکومت نےدئیے،اپنی ناکامی کوتسلیم کریں اورکراچی کےعوام سےمعافی مانگیں،آپ کام نہیں کرسکتےآپ راہ فرار چاہتے ہیں،