بھارت میں ہندو دہشت گردوں کی دہشت گردی انتہا کو پہنچ گئی ، حکومت پر تنقید کرنے والے ہر فرد کو مارنے اور ریپ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے..بھارتی گلوکارہ اور ریپر ترن کور جو ہارڈ کور کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے خلاف بولنے پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی (بی جے پی )کے سپورٹرز ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اپنی ویڈیو میں گلوکارہ نے بھارتی حکومت کے سپورٹرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔
ویب سائٹ مشابیل کے مطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب رواں ماہ ہارڈ کور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔