آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا، سمتھ کا کیرئر داؤ پر لگ گیا

0
49

لیڈز (اے پی پی) آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث لیڈز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوفرا آرچر کا باﺅنسر لگنے سے گردن کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں دوسری اننگز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی. آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کے مطابق سمتھ تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے وہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، سمتھ کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ مارنس لبو چگ نے جنہیں دوسری اننگز میں سمتھ کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا اور آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a reply