قصور
سخت گرمی کے باوجود ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں سے کل رات سے بجلی غائب،راؤ خانوالہ فیڈر کے کئی دیہات میں رات سے لوگ بجلی سے محروم

تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند ہے
ڈویژن کوٹ رادھا کشن کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں کل رات سے بجلی بند ہے
جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور بغیر پنکھوں کے سخت گرمی میں وقت گزار رہے ہیں
فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں یہ معمول بن چکا ہے کہ سارا سارا دن بجلی غائب رہتی ہے
زیادہ تر دن کے 12 گھنٹوں میں محض 4 سے 5 گھنٹے ہی بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی شکایات کئ بار لوگوں نے اعلی حکام تک پہنچائیں ہیں مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی
شہریوں نے ایس ای لیسکو قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: