سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”کملی“ کی سکریننگ کراچی کے بعد کل لاہور میںہونے جا رہی ہے فلم کی تمام کاسٹ لاہور پہنچ چکی ہے۔فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔کراچی میں اس فلم کی سکریننگ کے دوران وہاں موجود معروف شخصیات نے کھڑے ہو کر صبا قمر کے لئے تالیاں بجائیں اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی، اس کے بعد صباقمر خود کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں تھیں سرمد سلطان کھوسٹ اس موقع پر صباقمر سے بغل گیر ہوئے اور انہیں چپ کروایا اور اس سے بھی اچھا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی اس فلم کےلئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوا دو گھنٹے کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد یقینا کئی سوالات جنم لیں گے جن کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا ہو گا اپنے رویوں کو دیکھنا ہو گا عورت کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔عورت ایک جیتا جاگتا انسان ہے اس کے جذبات ہیں یہ ماننا ہو گا ۔کسی کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرکے انسان خود بھی خوش نہیں رہا سکتا یہ سوچنا ہو گا۔
”کملی“ جیسی فلمیں کم کم بنتی ہیں سرمد سلطان کھوسٹ یقینا داد کے مستحق ہیں جو شائقین کے لئے مختلف اور روٹین سے ہٹ کر چیزیں لاتے ہیں ۔

Shares: