علی سیٹھی کے ساتھ ”پسوڑی“ گانا گانے والی گلوکارہ شائے گل نے چند روز قبل قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کے لئے دعا کی، تو ان کے فالورز نے اس دعا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. شائے گل کو ان کے فالور نے کہا کہ بطور مسلمان آپ کسی بھی ایسے نان مسلم کے لئے دعا نہیں کر سکتیں جو اللہ کو پیارا ہو چکا ہو ۔ اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ مجھے اس طرح کے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ مجھے اس قسم کی دعا نہیں کرنی چاہیے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں میں کرسچن ہوں اور کرسچن فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوں اور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں ۔شائے گل کے اس جواب کو بہت سارے لوگوں نے جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سراہا بھی ۔

واضح رہے کہ شائے گل کا حال ہی میں گانا ”پسوڑی“ نے پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں مقبولیت حاصل کی ہے یہاں تک کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اس گانے کو متعدد گلوکار کاپی کر چکے ہیں اور ہر کوئی یہ گانا گا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی شئیرکر رہا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی یہ گلوکارہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی گا رہی ہیں گانے کے بول ہیں ”منزل“ ۔ اور منزل گیت کی مختصر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ پسوڑی گان اشائے گل کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ کر رہا ہے۔

Shares: