چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سحرخان خود کی شکل ایک ایسی اداکارہ سے ملاتی ہیں جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے اور وہ اداکارہ ہیں سجل علی، سحر خان کہتی ہیں کہ ان کی شکل سجل علی سے بہت زیادہ ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بھی آئیں. سجل کہتی ہیں کہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی مجھے ایسا کہتے تھے جس کے بعد مجھے بھی لگا کہ میری شکل شاید ان سے ملتی ہے. سحر خان نے تو خود ہی بول دیا کہ ان کی شکل سجل علی سے ملتی ہے لیکن بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جن کی شکل دوسری ہیروئینز کے ساتھ ملائی جاتی ہیں جیسے رمشا خان کی شکل بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے ملائی جاتی ہے جبکہ نوشین شاہ کی شکل کرینہ کپور کے ساتھ ملائی جاتی ہے.اسی طرح یشما گل سری دیوی کی طرح لُک دیتی ہیں اور آئزہ خان کو ریما خان کی کاپی کہا جا تا ہے. شروع شروع میں سجل علی کو بھی کرینہ کپور سے ملایا جاتا تھا.
واضح رہے کہ سحر خان کو ماہ پارہ کے کردار کی وجہ سے شہرت ملی، یہ کردار سحر نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگ محل کے لئے ادا کیا تھا ، سحر اس کردار کے حوالے کہتی ہیں کہ عموما یہ ہوتا ہے کہ لڑکیاں ڈراموں میں رو دھو رہی ہوتی ہیں کوئی بھی سیچوایشن آتی ہے تو وہ کمپرومائز کر جاتی ہیں لیکن میرے ماہ پارہ کے کردار کی یہ خوبی تھی کہ زندگی میں کچھ بھی ہوجائے موو آن کرنا چاہیے اور ماہ پارہ کا کردار موو آن کرتا ہے.