آج کے ڈائریکٹرز کے لئے انجمن نے کہہ دی حیران کن بات

0
88

ماضی کی پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ انجمن جو فلم کملی کے پریمئیر پر موجود تھیں انہوں نے میڈیا کے سوالوں‌ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو فلمیں بنتی تھیں ان کے سکرپٹ آرٹسٹوں کے لئے لکھے جاتے تھے لیکن اب مکمل طور پر الٹ ہے اب تو پہلے سکرپٹ لکھے جاتے ہیں اور آرٹسٹوں کا انتخاب بعد میں‌ کیا جاتا ہے میں تو کہوں گی کہ آج کا ڈائریکٹر ہی اصل ہیرو ہے. پہلے بہت سارا پریشرآرٹسٹوں پر ہوتا تھا اب سارا پریشر ڈائریکٹر پر ہوتا ہے.ہم نے بہت محنت سے نام بنایا ہے اس لئے مزید اگر کام کریں گے تو چوائس کے ساتھ کریں گے ایسا کام ہو جو ہماری بنی بنائی پہچان کو چار چاند لگائے. انجمن سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں‌نے کہا کہ ہم کام ہی کر لیں تو بڑی بات ہے.

انجمن نے کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ہر کوئی اپنی جگہ اچھی کوشش کررہا ہے . میں دیکھ رہی ہوں‌ کہ نوجوان نسل کے ڈائریکٹرز میں کافی ٹیلنٹ ہے اور ہر کوئی جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے کام کر رہا ہے. حال ہی میں جو فلم تیرے باجرے دی راکھی بنی ایسی فلمیں بننی چاہیں ، سید نور پنجابی سنیما کے لئے کوشاں ہیں اسی طرح‌ سے مسعود بٹ و دیگر بھی کوشش کررہے ہیں ہمارے حصے میں جو کام آئیگا ہم کرکے یقینا حصہ ڈالیں گے. انجمن نے مزید کہا کہ کام چھوڑے ہوئے کافی سال بیت گئے ہیں لیکن لوگ آج بھی بہت محبت دیتے ہیں جس کے لئے میں‌ ان کی دل سے مشکور ہوں .

Leave a reply