نیٹ فلیکس کی فلم ”ہیرا منڈی“ کے لئے ایک بڑا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور وہ بجٹ دو سو کروڑ ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ فلم کو سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کریں گے اور اس کا معاوضہ وہ ساٹھ سے پینسٹھ کروڑ کے درمیان لیں گے ۔بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی اس فلم میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ہما قریشی، ریچا چڈھا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ مرد فنکاروں میں کون کون اس ٹیم کا حصہ ہو گا یہ چیز اپنی فائنل ہو رہی ہے ۔

سنجے لیلا بھنسالی جو الگ نوعیت کا کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان کی ابھی تک کی بنائی گئی تمام فلموں کی میکنگ ایک الگ لیول کی محسوس ہوتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی سکرپٹ کو بہترین انداز میں سمجھ کر ڈائریکشن اور ماحول بناتے ہیں جو دیکھنے والے کے لئے یقینا کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوتی۔ ویسے بھی اب لوگ نیٹ فلیکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لئے زیادہ پرجوش نظر آتے ہیں ہر کسی کی کوشش ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز کے لئے کام کریں۔دوسری طرف سوال یہ بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سینما بلاک بسٹرفلموں کا دور ختم کر رہا ہے؟ پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں تو ابھی ایسا کچھ نظر نہیں آتا لیکن بھارت سمیت دیگر ممالک میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بہت ساری چیزوں کے تجربات ہورہے ہیں لہذا اس سوال کے جواب کےلئے ہمیں کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔

Shares: