فواد خان کو ایک عرصے سے نہ چھوٹی اور نہ ہی بڑی سکرین پر نظر آرہے ہیں ان کی فلم مولا جٹ تنازعات کا شکار ہونے کی وجہ سے تاحال ریلیز نہیں ہو سکی ۔ان کے پرستار ان کو دیکھنے کے لئے بے چین ہیں ، لیکن اب لگتا ہے کہ اب یہ انتظار ختم ہونے کو جا رہا ہے کیونکہ خبریں ہیں کہ فواد خان ڈرامے میںکام کریں گے۔کہا جا رہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”جو بچے ہیں سمیٹ لو “ کے زریعے فواد خان ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں اس کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے اور عائشہ عمر بھی اس میں نظر آئیں گی ،باقی کاسٹ میں کون کون ہو گا اور فواد خان کا کردار کیا ہو گا ڈائریکٹ کون کریگا اس کی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں ۔فواد خان پچھلے آٹھ نو سال سے چھوٹی سکرین سے غائب ہیں لیکن ان کے اب ڈرامے میں آنے کی خبروں نے ان کے پرستاروں کو خوش کر دیا ہے اگر ہم یہ کہیں کہ ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔

یاد رہے کہ فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ،کرن جوہر جیسے بڑے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے والے اس فنکار کو بھارتی وہ اداکارائیں پسند کرتی ہیں جن کے ساتھ کام کرنا یا ان کی ایک جھلک دیکھنے کو لوگ ترستے ہیں ۔ فواد خان کبھی کنٹرورسی میں نہیں گھرے وہ بولنے میں خاصی احتیاط کرتے ہیں ۔انہوں نے ماہرہ خان سے لیکر انوشکا شرما کے ساتھ کام کیا لیکن ان کا نام کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں جڑا اس سے پتہ چلتا ہے کہ فواد خان صرف کام پر توجہ دیتے ہیں اور ایسی ہر چیز سے بچتے ہیں جس سے ان کا امیج خراب ہونے کا خدشہ ہو۔فواد خان کے کریڈٹ پر کافی ہٹ ڈرامے ہیں لیکن سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈرامہ سریل ” ہمسفر“ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا انکو ہی نہیں ماہرہ خان کو بھی ایسی شہرت دی کہ جس کی صرف تمنا ہی کی جا سکتی ہے

Shares: