بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کے والد سلیم خان کو اس جگہ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جہاں وہ ہر صبح واک کرکے کچھ دیر بیٹھتے ہیں پولیس کے مطابق اس خط میں باپ بیٹا دونوں کو دھمکی دی گئی تھی. سلمان خان اس دھمکی سے بالکل نہیں ڈرے نہ ہی وہ ڈر کر گھر بیٹھے ہیں وہ اصل میں دبنگ بن گئے ہیں۔ سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود گھر سے باہر جا آرہے ہیں یعنی انہوں نے اپنی آمدو رفت کو محدود نہیں کیا، رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کے گھر کے باہر کی اور سلمان خان کی خود کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. تاہم سلمان خان اپنی اگلی فلم جس کا نام ہے ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یوں سلمان خان نے دھمکی دینے والوں کا دکھایا اپنا اصل دبنگ روپ اور انہیں بتا دیا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈر کر گھر نہیں بیٹھنے والے بلکہ وہ اپنے پرستاروں کے لئے گھر سے باہر بھی نکلیں اور کام بھی کریں گے اور دھمکی دینے والے بزدلوںکا سامنا بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں گوکہ ان کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتے نہیں ہیں.
Shares:








