ریلوے پولیس کا انوکھا کارنامہ،8 سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ریلوے پولیس نے 8 سالہ کمسن بچے پر مقدمہ درج کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گجرات میں ریلوے پولیس نے8 سالہ کمسن بچے عبد القدوس پرر ٹرین کی اسکرین کو پتھر مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے-

امریکا میں بچے نے کھلونا سمجھ کر باپ پر گولی چلا دی ۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ یکم اپریل 2022 کو ریلوے پولیس نے نامعلوم بچے کے خلاف ٹرین کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ بچے کے والد نے گرفتاری کے ڈر سے عدالت سے بچے کی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ماجد کریم فاروق نے وکیل کی درخواست پر ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ بچے کے وکیل نے عدالت میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس بے بنیاد الزامات لگا کر بچے کو مقدمے میں نامزد کررہی ہے۔

ایران میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی 15 کی حالت تشویشناک

دوسری جانب امریکا میں صرف 2 سال کے بچے نے پستول کو ہاتھ میں پکڑا بچے کے خیال میں یہ پستول کھلونا تھی بچے نے کھلونا سمجھ کر پستول باپ پر چلا دی۔اس صورت حال میں باپ گولی لگنے کے بعد وہاں پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔اور ماں کو اس حوالے سے غفلت برتتے پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کاروں سے پتا چلا کہ بچے سے گولی چلنے سے اور ہلاک ہونے والا نوجوان اور اہلیہ بچوں کو نظرانداز کرتے تھے اور منشیات کے استعمال کے متعدد جرائم کے بعد پیرول پر تھے۔ اور اس کیس میں بھی پستول کو محفوظ جگہ پر رکھنے میں شدید غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا اس واقعے پر غفلت برتنے کی وجہ سے ماں کو حراست میں لے لیا گیا اور بچے کو شیلٹر ہاؤس بھجوا دیا گیا .

دو بھائیوں اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا سابقہ پولیس اہلکارگرفتار

Leave a reply