کراچی :تعلیم کے نام پر لوٹ مار تو جائز مگر جب ٹیکس کی بات کی جائے تو شکوہ اور شکایتیں ، پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر لوٹنے لگے ، دوسری طرف ٹیکس نہ دینے والی تعلیمی ادارے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، کراچی کے 6ہزار 324 پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی شہر کے نجی سکول ،کوچنگ سینٹرز،پری نرسری ٹریننگ سینٹرز ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں، ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔یف بی آر حکام کا کہناتھا کہ تمام ترتفصیلات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے حاصل کی گئیں ہیں،رجسٹرڈ نہ ہونے والے تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردیئے ہیں،
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی شہرمیں 6 ہزار 324 سکول ٹیکس نہیں دیتے،ضلع وسطیٰ میں 1307،ضلع ایسٹ میں 1370،ضلع کورنگی میں 921،ضلع ملیرمیں911،ضلع جنوبی میں 810،ضلع ویسٹ میں 1005تعلیمی ادارے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔