کامیڈی تھرلر” پیچھے تو دیکھو” کا لاہور میں میڈیا میٹ اپ

کامیڈی ہارر فلم ”پیچھے تو دیکھو “جسے سید عاطف نے لکھا اورڈائریکٹ کیا ہے 17جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کاسٹ میں یاسر حسین ،عامر قریشی ،عادی،نوال ،سعید اور جنید اکبر شامل ہیں۔فلم کی ریلیز چونکہ قریب ہے اس لئے اسکی پرموشنز کا زور و شور سے آغاز کر دیا گیا ہے۔پیچھے تو دیکھو کی ٹیم نے گزشہ رو ز لاہور میں میڈیا میٹ اپ کیا، یاسرحسین ،نوال سعید ،سارا ،جنید ،وقار اور سید عاطف موجود تھے ۔ یاسر حسین نے کہا کہ پیچھے تو دیکھو پاکستان کی پہلی فلم ہے جو ہارر کامیڈی ہے ،اس میں ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گے جو باقی دنیا کی فلموں میں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔فلم ٹیکنیکلی بہت زیادہ مضبوط ہے ،سٹوری بہت اچھی ہے ایسی سٹوریا ں بہت کم کم بنتی ہیں.

بہت عرصے کے بعد ایسی فلم پاکستانی سینما کی زینت بننے جا رہی ہے ۔فلم کا میوزک صرف ہٹ ہونے کے لئے نہیں بنایا گیا بلکہ سیچوایشن کے حساب سے بنایا گیا ہے،میڈیم نور جہاں کا گانا بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔یاسر نے مزید کہا کہ یہ فلم بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بھی ہے،یہ پاکستان کی ایسی پہلی فلم ہے جس سے ایک ہی وقت میں بڑے بچے بزرگ ایک ساتھ لطف اندوز ہوں گے۔فلم کی باقی کاسٹ نے کہا کہ یہ فلم ہارر اینڈ کامیڈی کا مکسچر ہے اس فلم کے کسی پارٹ پر بچے خوش ہوں گے،کسی پارٹ پہ بزرگ ،کسی پہ وہ لوگ جن کی منگنی ہوئی ہے یا جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے ۔فلم دیکھ کر لوگ جب سینما گھر سے نکلیں گے تو محسوس کریں گے کہ انہوں نے واقعتا کچھ روٹین سے ہٹ کر دیکھا ہے۔

Comments are closed.