ترکی کا ہیلی کاپٹر اٹلی میں لاپتہ

استنبول:ترکی کا جہازاٹلی میں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق ترک سرکاری ذرائع اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر جس میں سات افراد سوار تھے، جن میں چار ترک اور دو لبنانی شہری شامل تھے، وسطی اٹلی میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

ایک اطالوی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا سرخ آگسٹا کوآلا ہیلی کاپٹر جس میں چار ترک، دو لبنانی اور ایک اطالوی پائلٹ تھے، جمعرات کی صبح لوکا کے کپانوری لوکا تاسائنانو ہوائی اڈے سے ٹریویزو کے لیے روانہ ہوا لیکن جلد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا۔

اٹلی کے سفارتی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر ایک ترک نجی کمپنی کے لیے کام کرنے والے چار ترک شہری سوار تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر Tuscany اور Emilia-Romagna کے درمیان سرحد پر لاپتہ ہوا۔

تاہم ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات کے آنے تک لاپتہ ہیلی کاپٹر کے مقام کے بارے میں کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں۔ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ روم میں ترک سفارت خانہ اطالوی حکام اور ترک کمپنی کے حکام دونوں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھا ہے۔

روزنامہ کے مطابق، اطالوی حکام نے لوکا اور موڈینا کے صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع اپنائن کے علاقے میں خاص طور پر ایلپے میں پیوپیلاگو اور سان پیلیگرینو کے درمیانی علاقے میں گشت شروع کیا۔

ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کی رات اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا اور جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

Comments are closed.