پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پرسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا لگ گیا. تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے سردار سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا

زرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتے تھے مگر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی ائی کے سابق وزیر سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا.اور اس معاملے پر قریبی اتحادی اور سپیکر پیجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی تجویز کو رد کر دیا.

پی ٹی آئی نے محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بنا دیا ہے.

پنجاب اسمبلی میں سردار سبطین خان کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا.نوٹیفکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا. سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کے نام دئیے تھےجبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں نظریاتی گروپ نے سردار سبطین خان کا نام دیا تھا

پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خاں نے نظریاتی گروپ کے تحفظات کے ہیش نظر سردار سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا.پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی.صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی.اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبائی وزراء، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی ۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں۔یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

Shares: