وزیراعظم عمران خان سے وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ. وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی ہے

وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وزارت کے منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بھی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا

سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان کو فون،کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے اور بروئے کار لانے کے حوالہ سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خبیرپختونخوا محمود خان، وزیرِ سیاحت عاطف خان، چیف سیکرٹری کے پی محمد سلیم، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

وزیرِاعظم کو پانچ اہم سرکاری عمارات بشمول گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِاعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام کیلئے دستیابی کے حوالہ سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں واقع 49 ریسٹ ہاؤسز ستمبرسے عوام کو دستیاب ہوں گے۔ صوبے کے دیگر 169 ریسٹ ہاؤسز کے انتظام کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی .

 

بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

Shares: