این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

کراچی : الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مصطفی کمال کو 22 جون کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی تعداد 50 سے 60 تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق مصطفی کمال نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی پھاڑ ڈالے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مصطفی کمال وضاحت کے لیے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

Comments are closed.