خاتون کیساتھ دست درازی کا الزام،پی ٹی آئی رہنما گرفتار

0
134

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ رات 3 بجے تھانہ سائٹ میں ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ شبیرقریشی نے ان سے دست درازی کی ہے –

لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق خاتون کا کہنا ہےکہ شبیرقریشی نے انھیں نوکری کا جھانسا دیا خاتون کی شکایت پر شبیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انھیں گرفتارکرکے تفتیش کی جارہی ہے۔


دوسری جانب شبیر قریشی کی گرفتاری کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے ترجمان پی ٹی آئی نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ شبیر قریشی فجرکی نماز کے لیے نکلےتھے کہ انھیں پولیس گرفتار کرکے لےگئی پولیس نے گرفتاری کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا –

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے رکن اسمبلی شبیرقریشی کی گرفتاری پر مذمتیں کی جارہی ہیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے شبیرقریشی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے –

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت فستائیت پر اتر آئی ہے، رات بھر دو پولیس موبائیلیں رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود تھی فجر کی نماز کے وقت پولیس نے رکن سندھ اسمبلی کو اٹھا کر لے گئی ہے ، سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کے ڈرامے کرنے والے بلاول زرزاری اور اس کی حکومت ہمارے احتجاج کو روکنے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہےشبیر قریشی کی گرفتاری ظاہر کرکے فوری رہا کیا جائے اور سندھ میں جاری پولہس گردی کو ختم کیا جائے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام آج پر امن احتجاج کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نےکہا کہ رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کے اغوا واقعے کی مذمت کرتا ہوں، شہر میں اب اراکین اسمبلی بھی محفوظ نہیں آئی جی سندھ پی ٹی آئی کے رکن شبیر قریشی کو فوری بازیاب کرائیں دیگر صورت آجی آفس کے باہر احتجاج ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نےکہا کہ ایم پی اے شبیر قریشی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ فجر کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے ریاستی دہشت گردی کے لیے ریاستی مشینری کو استعمال کرنے کی یہ ایک اور واضح مثال ہے زرداری ہمیں ڈرانا چاہتا ہے لیکن یہ احمقانہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ خود عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔

ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے،شیخ رشید

Leave a reply