مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...

اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے...

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے...

چھوٹے کاشتکاروں کوآسان اور بلاسود قرضے دیں گے،حمزہ شہباز

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کاشت کار کو سہولت اور عوام کو اشیاء ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے لئے بڑے فیصلے کئے گئے.وزیر اعلی حمزہ شہباز نے چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے جامع پلان طلب کر لیا.

کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لئے پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ آکشن سپروائزری عملے کے فی الفور رد و بدل کا فیصلہ کی اگیا ہے ،اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے۔ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے.

وزیراعلٰی نے سیکرٹری زراعت سے سوال کیا کہ ایگری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کیا کارکردگی ہے؟ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےزرعی ریسرچ اداروں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے۔زرعی ریسرچ اداروں نے گزشتہ برسوں جو کام کیا ہے، اس کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ان اداروں میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں،فصلوں کی انشورنس کا پلان بھی تیار کیا جائے۔آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعٌی نے ہدایت کی کہ ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر عوام تک فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے.

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے لاہور سمیت پنجاب کی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ تاریخ کے ساتھ وڈیو اور تصاویر آج رات تک وزیر اعلی آفس بھجوائیں.انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں کے لیے سہولتیں بہتر بنائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں سبزیوں کی پیداوار اور طلب کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں آڑھتی کے رول کو کم کرنے پر بھی غور کیا گیا.صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، ایم پی اے بلال یاسین، پولیٹیکل اسسٹنٹس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

مزید برآں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا .

حمزہ شہباز نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے۔امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔ رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی،سرداراویس لغاری، رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے