اداکارہ سعدیہ خان کو ملی ایک بڑی خوشخبری

ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ” خدا اور محبت“ سے شہرت حاصل کی ان کو ملی ہے ایک بہت بڑی خوشخبری ۔یہ خوشخبری ان کو ایک مہینہ پہلے ملی تھی لیکن انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا ءپر اپنے پرستاروں کے ساتھ تاخیر سے شئیر کی ۔اداکارہ سعدیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہیں دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شمار بھی اب ان فنکاروں میںہو گا جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ۔انہو ں نے گولڈ ویزہ ملنے پر عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ محبت کرنے والے پر امن ملک میں دس سا ل کی رہائش ایک خواب تھا جو اس ویزے کے زریعے پورا ہوا ہے میں بہت زیادہ خوش ہوں اور اپنے پرستاروں سے معذرت خواہ ہوں کہ یہ خوشخبری میں نے ان کے ساتھ بہت تاخیر سے شئیر کی ۔

یاد رہے کہ سعدیہ خان سے قبل گولڈن ویزہ گلوکار علی ظفر کو بھی ملا گلوکار فخر عالم وہ پہلے پاکستانی فنکار تھے جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا تھا ۔انہیں جب ویزہ ملا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ میرے لئے دوہرے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ میں ایک طرح سے پہلا پاکستانی فنکار ہوں جسے یہ گولڈن ویزہ ملا ہے، دوسرایہ کہ مجھ سے پہلے جتنے بھی پاکستانیوں نے یہ ویزہ حاصل کیا اس کے لئے درخواست دی تھی جبکہ مجھے یہ اعزازی طور پر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.