عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟ سابق گورنر سندھ نے بتا دیا

0
56

کراچی:عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟اس حوالے سے سندھ کے سابق گورنرعمران اسمٰعیل نے سینئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے متوقع صورت حال سے آگاہ کردیا،عمران اسمٰعیل نے گفتگو کرتے ہوئے اس حلقے کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن بھی واضح کردی

 

باغی ٹی وی کے مطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے سابق گورنرسے پوچھا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپ اس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ویسے بھی گورنرشپ سے استعفے کے بعد دوسال تک الیکشن لڑہی نہیں سکتا، دوسری بات یہ ہےکہ اس حلقے سے پارٹی کس کوٹکٹ دیتی ہے یہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کیونکہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے امیدوارپیش ہوئے ہیں جسے بورڈ بہترخیال کرے گا اس کو ٹکٹ مل جائے گا

 

ایک سوال کے جواب میں جس میں مبشرلقمان نے پوچھا کہ کیا الیکشن لڑنے کے بعد پی ٹی آئی ممبرپھراستعفیٰ دے دے گا تو انہوں نے کہاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے تو یقینی بات ہےکہ استعفیٰ دے دیں گے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ کیا اس عمل سے ووٹرکی محنت ووٹ کاسٹ کرنا بے کار ہوجائے گا،تو عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ووٹربھی سمجھتا ہےکہ اس ملک کے ساتھ مخلص کون ہے تو اس پرشاید اعتراض نہ ہو

ایک اور سوال کے جواب میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی لیکن اس بات چیت میں قومی مفادکا تحفظ کیا اورپھرایک ایسا معاہدہ کیاکہ پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگےلیکن بعد میں آنے والی اس حکومت نے ڈالرکوناقابل کنٹرول حد تک پہنچا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتے

Leave a reply