کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی :شہرقائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف حادثات رونما ہونے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‌شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گر گئیں۔ ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس میں سے ایک کی عمر 5 اور دوسرے کی 4 سال تھی۔

محکمہ موسمیات گلشن اریشہ میں دیوار گرنےسے45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنےسے8سال کا بچہ چل بسا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، سپرہائی وے، ملیر، شارع فیصل، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، بفر زون، شادمان ٹاؤن، گارڈن، بہادر آباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔

بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں کیٹل فارم کی دیواریں گر گئیں۔ اہم شاہراہوں پر پھسلن کے واقعات پیش آنے سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

ادھرتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں 3 کے بجائے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، شہر کے دیگر علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں صبح دوپہر شام رات بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ سائٹ میٹرووول، محمودآباد، سلطان آباد، ہجرت کالونی میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3 مرتبہ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، نارتھ کراچی، بفرزون سوسائٹی، طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد کے مجتلف بلاکس میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی وکمرشل صارفین کے الیکٹرک کے ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں، بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، کے الیکٹرک شہر کو اس وقت صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔

Comments are closed.