حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہوجائے گا،شوکت ترین

0
72

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بجٹ پر بجٹ لائے جا رہے ہیں،

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی تمام شعبوں کے لیے بہترین تھی،پی ٹی آئی نے نہیں آپ لوگوں نے معیشت تباہ کی،ان کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اب معیشت کے ساتھ کیا کیا جائے،جن 13 شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا اس سے 45 سے 50 فیصد ٹیکس ہوجائے گا ،فکس ٹیکس لگائیں گے تو بڑی مچھلیاں نکل جائیں گی 43ملین کا ڈیٹا ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیا ،10فیصدٹیکس صنعتیں بند ہوں گی اور بے روزگاری بڑھ جائے گی حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہوجائے گا،یہ حکومت ساڑھے 700ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی لگائے گی ،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے مطابق سپر ٹیکس لگنے سے عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا،کھاد، سیمنٹ ، چینی سمیت دیگرصنعتوں پر جو ٹیکس لگا ہےوہ اشیا مریخ پر خلائی مخلوق کو سپلائی کی جاتی ہیں،

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پارلیمنٹ میں اعلانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمیٹ کی شرائط ختم کرنا بہترعمل ہے، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر سے کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے،ضروری ہے کہ ان اعلانات پر عملدرآمد کیلئے ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں،وزیر خزانہ کےاعلانات خوش آئند ضرور، لیکن ناکافی ہیں،مزید اصلاحات کی ضرورت ہے وزارت آئی ٹی کی تمام تجاویز پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، آئی ٹی سیکٹر سے بڑے اہداف کے حصول کیلئے مزید فیصلے کرنے ہوں گے،پالیسیوں میں آئے روز کی تبدیلیاں انڈسٹری کے اعتماد کو بحال نہیں ہونے دیتیں،ایف بی آر کو بھی سمجھنا ہوگا کہ آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کیلئے اہم ہے، ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق تجاویز پر بھی وزیر خزانہ کے اعلانات کے منتظر ہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ٹیلی کام سیکٹر ہے، اسے فراموش نہیں کرنا چاہیے

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

Leave a reply