سوڈان، جنرل عبدالفتاح البرہان نے خودمختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

0
42

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے نو تشکیل خودمختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ سوڈان کے چیف جسٹس ان سے نے حلف لیا۔

نئی خودمختار کونسل گیارہ ارکان پر مشتمل ہے۔ توقع ہے کہ عبوری دور کے لیے نامزد وزیراعظم عبداللہ حمدوک بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سوڈان کی اس خود مختار کونسل نے گذشتہ سوموار کو حلف اٹھانا تھا لیکن حزب اختلاف کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل کی قیادت اور حزبِ اختلاف کے لیڈروں کے درمیان عبوری مدت کے لیے شراکت اقتدار کا ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔اس کے تحت پہلے عبوری حکومت کی تشکیل ہونی تھی اور پھر بتدریج ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔

خود مختار کونسل ملک کی اعلیٰ ترین اتھارٹی ہوگی۔ تاہم انتظامی اختیارات کابینہ کے وزراءکو حاصل ہوں گے۔شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت اس کے پانچ ارکان کا انتخاب عبوری فوجی کونسل جبکہ پانچ ارکان حزبِ اختلاف کے نامزد کردہ ہیں۔ گیارھویں رکن کا دونوں فریقوں نے متفقہ طور پر انتخاب کیا ہے۔

Leave a reply