بالی وڈ کا کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں ہو چکی ہیں ۔انہوں نے ٹی وی میں چھوٹے چھوٹے کرداروں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ٹی وی کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا، ان کی پہلی فلم تھی دل آشنا ہے لیکن دیوانہ پہلے ریلیز ہوئی اس میںان کے ساتھ دیویا بھارتی اور رشی کپور تھے فلم سپر ہٹ ہوئی ،اس کے بعد انہوں ڈر اور بازیگر جیسی فلموں میں کام کیا دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اس کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ان دونوں فلموں نے کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے، شاہ رخ راتوں رات سٹار بن گئے ۔شاہ رخ خان کا شمار ایسے ہیروز میں ہوتا ہے جن کی ہر فلم نے کسی نہ کسی حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ۔شاہ رخ خان کے بہت سارے ڈائیلاگز بھی ہٹ ہوئے جیسا کہ کبھی کبھی جیتنے
کے لئے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔رشتے صرف خون سے نہیں محبت سے بھی ہوتے ہیں۔دل تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے لیکن سب دل والے نہیں ہوتے ۔ہم ایک بار جیتے ہیں ایک بار مرتے ہیں ،شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اور پیار بھی ایک بار ہوتا ہے،اگر یہ تجھے پیار کرتی ہے تو یہ پلٹ کر دیکھے گی ،پلٹ پلٹ ۔بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیںہوتی رہتی ہیں۔کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے سوچو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔شاہ رخ کا سحر آج تک برقرار ہے اور ان کے چاہنے والے انہیں اتنی ہی محبت دیتے ہیں جتنی آج سے تین دہائیاں پہلے دیتے تھے۔