‘شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابو جیل میں ہیں’ بلاول نے شادی کے لیے ہاں کردی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/download-31.jpg)
گلگت : بلاول بھٹو نے بالآخر شادی کے لیے ہاں کردی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہ دیا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن والد جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے۔
دیوسائی سے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ فی الحال ساری توجہ والد پر ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔
اسکردو سے استور جاتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہارم کے مقام پر مقامی لوگوں کی جانب سے پرتباک استقبال۔ pic.twitter.com/pvynoxzIXb
— PPP (@MediaCellPPP) August 20, 2019
شادی سے متعلق اس سے قبل ایک انٹرویو میں بلاول نے شریک حیات کی خوبیوں سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ساتھ چل سکتے ہوں، شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے اور حسِ مزاح بھی ضروری ہے، اور سب سے اہم اس کی میری بہنوں سے بننی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس میڈیا کو اپنی شادی کی کوریج کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہو گا۔