پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔
باغی ٹی وی : سندھ میں پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئے ہیں۔
سعودی عرب کیجانب سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز کا اعزاز
منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا(ن) لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے۔
پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الہی نے 10 کروڑ روپے کی آفر کی،سابق پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
قبل ازیں بھی منظور وسان نے عام انتخابات فروری2023 کے پہلے ہفتے میں ہونے کی پیش گوئی کی تھی رہنما پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ عام انتخابات کا اعلان رواں سال نومبرمیں ہوسکتا ہے مشیر زراعت سندھ منظور وسانان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا، دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں، دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔