کینیڈا کا کشمیریوں پر مظالم میں ملوث 7 بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار
کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں جاری بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی پر انڈیا کے سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرل، 3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسران کو ویزہ دینے سے انکار کیا ہے، ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور کواٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کرچکے ہیں، نے کینیڈا کی جانب سے ویزا نہ دیئے جانے پر ہندوستانی وزارت دفاع کو خط لکھ کر اس پابندی سے آگاہ کیا ہے،
کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا ہے کہ تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے ہیں، اس لیے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیے جارہے، بھارتی میڈیا سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا گیا ہے،