جامعات میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہوگا۔گورنر پنجاب

ڈیرہ غازی خان۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ کسی معاشرے کی ترقی میں اعلی تعلیم کا کردار مسلمہ ہے، جامعات کو انڈسٹریز، کامرس، آئی ٹی اور ای مارکیٹنگ کی ذمہ داریوں کے احساس کو سمجھتے ہوئے عملی فیلڈ میں آنا ہوگا، تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا بہت ضروری ہے.وفاق اورپنجاب حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے .فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو کامیابیاں سمیٹنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،طلبہ کے چمکتے چہرے اس بات کے عکاس ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
باغی ٹی وی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زندگیوں میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے جن کا احسان اتارا نہیں جا سکتا،اعلی تعلیم میں بہترین صلاحیتیوں کو غازی یونیورسٹی بروئے کار لا رہی ہے، اساتذہ طلبہ کو مل جل کر کام کرنا سکھائیں کیونکہ دنیا میں اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،طلبائوطالبات سافٹ ڈیجیٹل فیلڈز میں نام پیدا کریں، انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک دوسرے کے محتاج ہیں،مل جل کر کام کرنے والی قومیں ہی دنیا میں عروج حاصل کرتی ہیں ، خوشی ہے کہ غازی یونیورسٹی اکیڈمک کیلنڈر بنانے والی پنجاب کی پہلی یونیورسٹی ہے، انہوں نے کہاکہ جدید علوم کے احیاء کے ساتھ جامعات میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کیلئے بھی کام کرنا ہوگا،طلبائوطالبات جو کام کریں اچھے طریقے سے کریں، ہمارا آنے والا دن گزرے دن سے بہتر ہونا چاہئے .وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ غازی یونیورسٹی کے کانووکیشن کا مقصد پاس آوٹ طلبائو طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، یونیورسٹی میںطلبہ کو تعلیم حصول کے بعد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ای روزگار کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے،جدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کا قیام میری اولین ترجیح رہی ہے،طلبہ وطالبات تعلیم حصول کے بعد ملک و قوم کی ترقی کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں.غازی یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں تین ہزار سے زائد طلبائو طالبات کو میڈلز اور ڈگریاں دی گئیں. قبل ازیںگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے باقاعدہ کانووکیشن کے انعقاد کی اجازت دی اور یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرطلبائو طالبات اور اساتذہ میں میڈلز تقسیم کیے۔

Comments are closed.