وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ:‏ وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی (Super Critical) کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


اعلامیہ کے مطابق: وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔ جس پر وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔
دریں اثنا وزیر اعظم نے وزیر ریلوے کو بھی ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت کرے۔

علاوہ وزیں: وزیر اعظم نے درآمدی عمل کو تیز تر بنانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

واصح رہے اس اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلی افسران بھی شریک تھے۔

Shares: