گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

اداکار و گلوکار جنید خان نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں یاداں ۔اس گانے کی وڈیو میں جنید خان کے ساتھ اداکارہ حرامانی دکھائی دے رہی ہیں ، وڈیو کے ڈائریکٹر صادق عظیم ہیں اور کمپوزر مدلوک گیلانی ہیں۔اس گانے کی شوٹنگ کراچی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے اور اس ویڈیو میں پانی اور زمین کوخوبصورت توازن کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس سے قدرتی دلکش مناظر تخلیق ہوئے ہیں۔نغمے کے بولوں سے لے کر ویڈیو تک یاداں محبت، دھوکہ دہی اور معاف کرنے کی کہانی ہے۔جذبات سے بھرپور اس کہانی کو میوزک ویڈیو کی شکل میں نہایت عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔جنید خان کا کہنا ہے کہ یہ گانا میرے دل کی آواز ہے اور ایسے جذبات کا اظہار ہے جو ہر دل محسوس کرسکتا ہے۔

میں نے پوری ٹیم کے ساتھ اس پر سخت محنت کی ہے۔جیم فلمز میں ہم ایک فیملی کی طرح کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ پورے کام کو خاص بنادیتے ہیں اور یہی جذبہ ہے جو میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس میں چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ حرامانی اس سے قبل بھی ٹی وی ڈراموں میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں ان کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں ۔یاداں گانا کافی مقبول ہو رہا ہے اور خاص کر اسکی وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حرامانی اورجنید خان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا ہے ،دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیتے ہیں تو شائقین خوش ہوتے ہیں۔

Comments are closed.