پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے 26 سے زائد امیدوار سندھ میں جیت گئے تھے انھیں ہروا دیا گیا
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنی گورنری اور وزارتوں کے لئے پیپلزپارٹی سے سودا کیا ،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی اس موقع پر صدر انیس احمد قائمخانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین نیشنل کونسل بھی موجود تھے . مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ نا بجلی ہے نہ پانی سندھ میں الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے، زرداری صاحب کو ویسے ہی سندھ حوالے کردیا ہے۔حکومت چھوڑ کر شہر ، صوبے اورملک کیلئے باہر آؤ،سڑکوں پر مصطفیٰ کمال اور اس کے ساتھی تمھارے ساتھ کھڑے ہونگے،الیکشن اپنے نام سے لڑنا ہم اپنے نام سے لڑیں گے
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پولیس پیپلزپارٹی کی ذاتی نوکربن گئی ہے حکمران اداروں کو تباہ کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں سندھ الیکشن کمیشن پی پی کی بغل بچہ تنظیم بن گئی ہے، یہ ایسا تاثر دے رہےہیں جو پی پی میں نہیں اسے کچھ نہیں ملے گا پیپلزپارٹی ملک کو کس طرف لے کر جارہی ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ رہی ہے اور شہری اذیت میں ہیں یہ جو سندھ میں تباہی ہو رہی ہے وہ 2008 میں اس وقت شروع ہوئی جب زرداری کو نائن زیرو بلایا گیا اور وہ فاروق ستار کو ٹوپی پہنا کر چلے گئے تھے
مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے
مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع
جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان
اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب
اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال
ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال