رہبرا کو کچھ سینما گھروں سے اتار دیا گیا جبکہ چوہدری کچھ سینما گھروں میں‌ چل رہی

امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری چوبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنیں دونوں کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ سے زائد ہو چلا ہے لیکن ابھی تک دونوں نے خاطر خواہ بزنس نہیں‌کیا. رپورٹس کے مطابق فلم رہبرا نے ابھی تک چالیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم چوہدری نے ابھی تک پینتیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے. دونوں فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں. چوہدری فلم کراچی کے کچھ سینما گھروں میں ابھی تک چل رہی ہے لیکن رہبرا کو تو بہت سارے سینما مالکان نے اتار دیا ہے یہی صورتحال لاہور میں بھی ہے.
اگر دیکھیں تو ان دونوں کی پرموشن اس طرح سے نہیں کی گئی جس طرح سے باقی فلموں کی جاتی ہے. رہبرا فلم کی پرموشن میں اس کی کاسٹ نے خصوصی طور پر عائشہ عمر نے تعاون نہیں کیا، رہبرا کی پرموشنز کے دنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک میں تھیں اور احسن خان لندن میں تھے فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر

سائرہ افضل کو کراچی میں‌ فلم کی ریلیز سے قبل عائشہ عمر کی عدم دستیابی کے باعث میڈیا میٹ اپ کینسل کرنا پڑا. اسی طرح سے فلم چوہدری کی پرموشن بھی بہت ڈھیلی رہی لاہور میں جو اسکا فنکشن ہوا اس میں شمون عباسی ، یاسر حسین و دیگر غائب تھے صرف ارباز خان اور ڈی ایس پی طارق اسلام موجود تھے یہاں تک کہ فلم کے ڈائریکٹر عظیم سجاد بھی تقریب میں موجود نہیں تھے،صحافیوں نے جب سوالات کئے کہ کاسٹ کہاں ہے فلم کی ،پرڈیوسر نیہا لاج کے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا.اگر یہ کہا جائے کہ چوہدری فلم کو اسکی اپنی کاسٹ نے ہی اون نہیں کیا تو بے جا نہ ہوگا.

Comments are closed.