امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھاتاہم بدھ کے روز امریکی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی۔
گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کےدرمیان خواتین کی اسمگلنگ ،چائلڈ پورنوگرافی اوراغوا میں مجرم پائےگئے تھے کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے تھے-
دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے امریکا میں باوقار باپ اور باوفا شوہر کے کردار کے لیے مشہور 84 سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا اس کیس کی گواہ، متاثرہ لڑکی جوڈی ہتھ کی دوست ڈونا سیموئیلسن تھیں جنھوں نے عدالت میں ہتھ اور کوسبی کی تصاویر پیش کیں اور گواہی دی کہ پلے مینشن میں کس طرح بل کوسبی نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ بل کوسبی پر 1975 میں ایک 16 سالہ لڑکی جوڈی ہتھ کو پلے بوائے مینشن جنسی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھاجوڈی ہتھ کی اِس وقت عمر 64 سال ہے اور 7 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد انھیں فتح حاصل ہوئی امریکا میں اپنے کرداروں کے باعث باپ کا درجہ رکھنے والے بل کوسبی کے خلاف جنسی زیادتی کا فیصلہ اُس وقت آیا ہے جب وہ ایک سال قبل ہی پنسلوانیا میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو سال کی قید کے بعد رہا ہوئے ہیں۔
پنسلوانیا کی عدالت کا کہنا تھا کہ بل کوسبی نے متاثرہ خاندان سے تصفیہ کرلیا ہے اس لیے 10 سال کی قید کو ختم کرکے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پانچ دہائیوں کے دوران 50 سے زائد خواتین کی جانب سے بل کوسبی پر جنسی حملوں کے الزامات کے بعد ان کے ایک اچھے شوہر اور باپ ہونے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے مداح حیران ہیں۔








