یورو کونسل آف فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پابندی ہٹنے کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے جب کہ ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیشرفت کرے گی۔

اس ضمن میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاؤس اور اختیارات واپس ملنے پر کیا گیا۔

قبل ازیں فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اورمیکسیکو میں ہو گا 2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلےجائیں گے میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3، اور کینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں، 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کےبجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز 21 نومبرسے ہوگا، روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے، ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Shares: