نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد اساتذہ کے آرٹ ورک کی نمائش
نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد نوجوان اساتزہ کا آرٹ ورک نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔تمام آرٹسٹس نے مختلف رنگوں اور ٹیکنیکس کا استعمال کر کے اپنے فن پاروں اور سکلپچرز کو خوبصورت بنایا۔
فنکاروں میں شہزاد تنویر،عبدالرزاق، علی بابا، اسماعیل ارباب، حنا افضل، حدیقہ عامر، کنول طارق، کرن سلیم، ماہ رخ باجوہ، میثم حسین، نسیم صدیقی، ردا فاطمہ، سیدہ سیرت فاطمہ اور زوبیہ یعقوب شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم کا رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ نمائش میں پاکستان کی تہذیب اور تاریخ کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکا کا کہنا تھا کہ این سی اے آکر خوشی ہوئی۔ آرٹ کے فروغ میں این سی اے کا بڑا کردار ہے۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے چودہ نوجوان اساتذہ کے فن پارے اس نمائش میں شامل ہیں، ہمارے ان آرٹسٹوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے،امید ہے ینگ فیکلٹی اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں گے۔تقریب میں این سی اے طلبہ، فیکلٹی اور آرٹ کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے نیا ٹیلینٹ سامنے آنے کے مواقع ملتے ہیں،آرٹ گیلری کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کیلئے مواقع فراہم کرنا اور فن و ثقافت سے شہریوں کے روابط کو بڑھانا ہے۔ایسی تخلیقی نمائشوں کے زریعے نہ صرف آرٹ کو فروغ ملتا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں ۔