افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ٹریک ٹھیک کیا جائے،سعد رفیق

0
57

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریلوے ریونیو اور افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے کی ترسیل کے لیے سبی، کندیاں اور خوشحال کوٹ میں اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ کول ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے ویگنوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹریک کو ٹھیک کیا جائے۔حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کول فائرڈ پاور پلانٹس کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ریلوے حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری، سی ای او اور دیگر اعلئ افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی.ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو ریلوے اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالےسے آگاہ کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران COVID ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے عید الا ضحی کے پر مسرت مو قع پر عوا م کی سہو لت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر تین عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ترجمان ریلوے
کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

Leave a reply