تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کو عدالت میں چیلنج کردیا

0
42

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم (ای وی ایم) ووٹنگ سسٹم نافذ کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے سکتی ہے۔

دریں اثنا نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے میں بھی عمران خان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلاجواز ہیں، رجسٹرار آفس کے پاس دائرہ اختیار کے فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ ترامیم سے عوام کے کون سے حقوق متاثر ہوئے ، درخواست گزار نے مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا اور درخواست کے ہمراہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں لگایا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں مزید کہا کہ کن وجوہات کی بنا پر عدالت اپنا اختیار استعمال کرے۔

Leave a reply