مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان...

ماسکو میں روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک

یوکرین جنگ میں صورتحال دن بدن پیچیدہ ہوتی جا...

پوپ فرانسس کے انتقال پرمرکزی مسلم لیگ کا اظہار افسوس

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو...

اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس،جنرل ساحر مرزا مہمان خصوصی

سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تحت 2...

اسلام آباد میں خواجہ سرا بھی غیر محفوظ،تشدد،زیادتی

اسلام آباد میں خواجہ سرا بھی غیر محفوظ، افسوسناک...

سوزین نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق شوہر ہرتیک روشن کیساتھ کی پارٹی

ہرتیک روشن اور سوزین خان کی خوبصورت جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، ہرتیک کی جب پہلی فلم آئی اُس وقت اس رومینٹک جوڑے کے بہت چرچے تھے.دونوں نے سال 2000 میں شادی کر لی. لیکن 2014 میں ان دونوں نے اپنے راستے الگ کر لئے دونوں کے دو بیٹے ہیں. دونوں اب اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں.ہرتیک روشن صبا آزاد کے جبکہ سوزین اپنے بوائے فرینڈ ارسلان کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. ہرتیک روشن اور سوزین خان اکثر ایکدوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور دونوں اپنے پارٹنرز کے ساتھ ہوتے ہیں. گزشتہ رات سوزین خان نے ایک پارٹی میں‌ شرکت کی اس پارٹی میں سوزین کا بوائے فرینڈ ارسلان اور سابق شوہر ہرتیک روشن بھی موجود ہے. سوزین نے پارٹی کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر

کی ،تصویر میں سونالی باندرے بھی کھڑی نظر آرہی ہیں. اس سے قبل یہ دونوں اپنے پارٹنرز کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منانے بھی گئے تھے. سوزین خان ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کی خوبصورتی کی اکثر تعریف کرتی بھی نظر آتی ہیں گزشتہ دنوں صبا آزاد نے اپنی ایک تصویر سوشل میٍڈیا پر جاری کی تو سوزین نے کمنٹ کے زریعے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی . یاد رہے کہ سوزین خان اور ہرتیک روشن کے درمیان علیحدگی کی کئی وجوہات سامنے آئیں ایک وجہ ماڈل و اداکار ارجن رامپال بھی بتائے گئے. کہا جاتا رہا کہ سوزین جلد ہی ارجن کے ساتھ شادی کر لیں گی لیکن ایسا نہ ہوا اور دونوں کبھی بھی ایکساتھ دکھائی نہیں‌دئیے.