لاہور : پاکستان واپڈا لاہور ریجن میں مینجمنٹ لیول کی بہت سی آسامیاں خالی ہوچکی ہیں ، لیسکو سے چیف انجینئر آپریشن لطیف مغل کوانٹرویو کے لیے کال کی گئی۔
لیسکوذرائع کے مطابق پیپکو نےچوبیس اگست کو واپڈا ہاوس میں انٹرویو کے لیے میپکو سےچیف انجینئر محمد صدیق، فیسکو سےچیف انجینئرمحمد عارف اور نذیر احمد سومرو کو کال کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکو شفیق الحسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالرزاق ویڈیو لنک سےانٹرویو دیں گے، لیسکو میں جنرل مینجر کی دو آسامیاں خالی ہیں۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جی ایم ٹیکنیکل مجاہد سعید رانا رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے جس سے اہم ترین آسامی خالی ہو جائیں گی، اسی طرح جی ایم آپریشن کی آسامی پر لطیف مغل کو کرنٹ چارج پر تعینات کیا گیا ہے، یاد رہے کہ واپڈا میں خالی عہدوں کی وجہ سے بجلی مینجمنٹ سسٹم میں مسائل پیدا ہورہے تھے جس کی وجہ سے جلد از جلد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے