اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب تک میرے پرستار میرے لئے ٹکٹ خرید کر سینما کا رخ کرتے رہیں گے میں کام کرتا رہوں گا جس دن انہوں نے میرے لئے ٹکٹ خریدنا چھوڑ دی یا میرے لئے سینما گھر آنا چھوڑ دیا اس دن میں خود پیچھے ہٹ جائوں گا اور کام نہیںکروں گا. میرے پرستار چاہتے ہیںکہ میں کام کروں اس لئے کام کررہا ہوں.ہمایوں سعید نے اپنی فلم لندن نہیںجائونگا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دل سے بنائی ہے اس کی ساری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے اور خلیل الرحمان قمر نے بہت خوبصورت انداز میں کہانی لکھی ہے یقینا شائقین کو
پسند آئیگی. ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی کسی فلم کے بارے میںبڑے بڑے دعوے نہیںکئے میں تو بہت نروس ہوتا ہے کہ پتہ نہیںفلم لوگوں کو پسند آئیگی یا نہیں. ہمایوں سعید نے مزید یہ بھی کہا میںتین سال میں اداکاری کا ایک پراجیکٹ کرتا ہوں بطور پرڈیوسر مجھے سال کے دس گیاراں ڈرامے بنانے ہوتے ہیں یہ ذمہ داری کافی بڑی ہے اس لئے اداکاری کم کم کرتا ہوں وقت ہی نہیںہوتا،. بھارت میں جا کر مہیش بھٹ کی دوستی میں ایک فلم میںکردار کیا تھا لیکن اس کے بعد ابھی تک جو بھی آفر آئی مصروفیت کی وجہ سے قبول نہیںکی. ہمارے اپنے ملک میں ہی اتنا کام اور مصروفیت ہے کسی دوسرے ملک جا کر کیا کام کریں .








