ملک بھر میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے حال ہی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو معاونت کی صورت میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر
رحمت علی حسنی نے، ڈائریکٹر آف آپریشن، بلائنڈ کرکٹ کونسل سلمان طارق بخاری کو اس حوالے سے چیک پیش کیا۔ اس موقع پر این بی پی کی ای وی پی اینڈ گروپ ہیڈ، انکلوسیو ڈویلپمنٹ محترمہ نوشابہ شہزاداور ای وی پی اینڈ ڈویژنل ہیڈ سی ایس آر مرزا بابر بیگ بھی موجود تھے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نہ صرف پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی ہے بلکہ یہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی بانی ممبر بھی ہے۔1977میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کونسل ملک میں باصلاحیت اور بصارف سے محروم کرکٹرز کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کا اہتمام کرتی چلی آرہی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رحمت علی حسنی نے کہا ” این بی پی قومی بینک کی حیثیت سے معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت بلخصوص مختلف معذوریوں کے باوجود جدو جہد کرنے والے قابل کھلاڑیوں کی معاونت اور رہنمائی کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہمیں پاکستان میں ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی صورت میں بی سی سی کے ساتھ 12سالہ وابستگی پر فخر ہے جس نے کئی بہترین باصلاحیت کھلاڑیوں کو متعارف کرایا ہے۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم پر بھی توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دیگر ادارے بھی آگے بڑھ کر ان خصوصی افراد کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی تاکہ وہ اپنی قابلیت کے ذریعے دوسروں کے لئے مثال بن سکیں۔
این بی پی کی طرف سے معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف آپریشن، بلائنڈ کرکٹ کونسل سلمان طارق بخاری نے کہا ” ہم گزشتہ کئی سالوں سے این بی پی کی طرف سے مسلسل معاونت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ حال ہی میں ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12 واں ایڈیشن کا انعقاد ایک قومی کامیابی ہے جس میں بصارت سے محروم 250 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔