داتا دربار کے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں ملی ہیں
داتا دربار گھر سے بھائی اور بہن کی پھندہ لگی نعشیں ملنے کا معاملہ ،30 سالی بھائی طالب کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا گھر کی مزید سرچنگ کرنے پر تالہ لگی بالائی منزل سے 25 سالہ زینت فاطمہ کی نعش ملی پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے تفتیش کی جا رہی ہے تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھائی بہن کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور داتا دربار کے علاقہ میں بہن، بھائی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے ۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔