فلم قائداعظم زندہ باد کی رائٹر اور پرڈیوسر فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ انہیں بالکل ڈر خوف نہیں ہے نہ ہی کوئی پریشانی ہے کہ انکی فلم کے ساتھ انگریزی فلم تھور لگ رہی ہے یا لندن نہیں جائونگا لگ رہی ہے. اگر فلم اچھی ہو اور اچھی بنائی ہو تو پھر بالکل نہیں ڈرنا چاہیے. ہم نے فلم قائداعظم زندہ باد پر بہت محنت کی ہے میں تو چاہتی ہوں کہ ہماری فلم بھی ہٹ ہو اور لندن نہیں جائونگا بھی ہٹ ہو .رہی بات انگریزی فلم تھور کی تو اگر ہماری فلمیں شائقین کو اچھی لگیں تو تھور
ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی. بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ مقابلےکی فضا ہونی چاہیے اور عید ایک خوشی کا موقع ہے اس میں شائقین کے پاس مختلف چوائس ہونی چاہیے لیکن ایک ساتھ اتنی بھی فلمیں نہیں لگائی جانی چاہیے کیونکہ سینما شوز ملنے کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے. فضا علی مرزا نے کہا کہ میں قطعا نروس نہیں ہوں.
یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد کی لاہور اور دبئی میں سکریننگ ہو چکی ہے اب کراچی میں سکریننگ ہونا باقی ہے. محدود آڈینز کو فلم دکھائی گئی ہے جنہوں نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم مجموعی طور پر شائقین کے دل جیتنے میںکتنا کامیابی ہوتی ہے.فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں. اس فلم کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں فواد خان نے بھی شرکت کی تھی.